لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-01-26] پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے صدر شیخ قیصر محمود کی پاکستان کے سابقہ وزیراعظم اور پی ایم ایل (این) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے سات ملاقات
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے صدر شیخ قیصر محمود جو کہ گذشتہ دنوں سے پاکستان اوریواے ای کے دورے پر ہیں،نے کل یو اے ای میں پاکستان کے سابقہ وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ڈیٹرہ گنٹھے کی تفصیلی ملاقات کی۔اس ملاقات میں شیخ قیصر محمود نے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بین الاقوامی امور کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان میں الیکشن اور ری آرگنائزیشن کے معاملات پر غوروخوض کیاگیااور مسلم لیگ(ن)کو پاکستان اور اوورسیز میں مزید فعال اور متحرک کرنے پر زور دیا گیا۔اس ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے صدرشیخ قیصر محمود کے ساتھ چوہدری تنویر،چوہدری الطاف،شیخ عارف اور دوسےرے ممبران بھی شامل تھے۔