لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-01-27] پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے صدر شیخ قیصر محمود کا ٹوکیو ہانیدہ ائرپورٹ پر شاندار استقبال
۵۲جنوری بروز پیر جاپان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے ہانیدہ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران اور کارکنان نے شاندار اور والہانہ انداز میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے صدر شیخ قیصر محمود کا استقبال کیا۔شیخ قیصر محمود جو کہ گذشتہ دنوں سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دورے پرتھے ہانیدہ ائیرپورٹ سے باہر نکلتے وقت جب مسلم لیگ(ن) جاپان کے تمام عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد کوائیرپورٹ ہال میں دیکھاتو ان کی آنکھوں میں ایک عجیب سی چمک تھی اور ان کی زبان سے بے ساختہ نکلا کہ” آج میں دیکھ رہا ہوں کہ ہمارے قائدمیاں محمد نواز شریف کو پیار کرنے والے کس والہانہ انداز میں ان سے پیار کرتے ہیں“ شیخ قیصر محمود نے بڑے ہی جذباتی اور پیار بھرے انداز میں کہا کہ مجھے آج لانگ مارچ کے وہ لمحے یاد آرہے ہیں جب پورے پاکستان کی عوام یک جان ہو کر سڑکوں پر نکل آئے تھے اور ایک زبان اور یک جان ہو کر یہ نعرہ لگا رہے تھے کہ چلو نواز شریف ہم تمھارے ساتھ ہیں اور عوام کی طاقت سے ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے عدلیہ کی آزادی کی جنگ کو جیت کر دکھایاتھا آج یہاں ٹوکیو میں آپ سب کو دیکھ کر اور آپ کے جذبات کو دیکھ کر مجھے یہ محسوس ہورہا ہے کہ ہم سب انشاءاللہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی طاقت بن کرپاکستان کو کرپشن سے بھی پاک کریں گے ،پاکستان سے غربت کا خاتمہ کریںگے اور پاکستان کے امیج کو پوری دنیا میں بلند کریںگے ۔