Logo
 
 
Search News

leftop Related news
 
حکومت غیروں سے بھیک مانگنے کی بجائے اپنوں کااعتماد بحال کرے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
سیلاب سے متاثرہ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد اور بحالی کرسکیں تو یہی سیاست ہے اور یہ سیاست عین عبادت ہے: شہبازشریف
لاہور: وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے پاکستان مسلم
حکومت پنجاب صوبے میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد کو مزید 10ہزار خیمے فراہم کرے گی: شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
سیلاب کے بعد قوم کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیرنو کریں گے شہبازشریف
لاہور: وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب
عرب امارات اور پاکستان کے عوام قدیم تاریخی ‘ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں منسلک ہیں شہبازشریف
لاہور: متحدہ عرب امارات کے سفیر علی سیف العوانی نے آج
بابراعوان وزیرقانون ہیں مگر آئین اور قانون کی ابجدتک نہیں جانتے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
مصیبت میں گھرے افراد کی امداد خدمت خلق ہے اور متعلقہ ادارے اس ضمن میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھیں- ا شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے
سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لئے فوری طور پر فنڈز مہیا کرنے کے لئے پیشگی منظوری کی پابندی اٹھا لی گئی ہے: شہبازشریف
اہور: وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے آج راجن پور،
۔12 اکتوبراور....چوہدری برادران تاریخ کے آئینے میں
لاہور: تحریر:ذوالفقارعلی بلتی محترم چوہدری پرویزالہی
جمہوری قوتوں کواعتماد میں لے کرپاکستان کی خارجہ پالیسی طے کی جائے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
عدلیہ کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،جاوید ہاشمی
ملتان: مسلم لیگ ن کے سینئررہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا
وزیر اعلی پنجاب کی میڈیا سے تعاون کیلئےکمیٹی بنانے کی تجویز
لاہور: وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے میڈیا کے ساتھ
انصاف کی سربلندی اور قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ پنپ نہیں سکتا شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
ملک وقوم کو پرجوش نہیں ہوش مندصدرکی ضرورت ہے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے

leftbottom   rightbottom
topleft [2010-02-05]   فوجی آمر نے آئین اورصدرزرداری نے بار بار اپنا وعدہ توڑا۔پرویز ملک toprightside
 

لاہور ۔ این اے123سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار اور وزیراعلیٰ پنجاب کے سینئر سیاسی معاون محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ فوجی آمرپرویز مشرف نے اپنا اقتدار بچانے کیلئے آئین اورصدرزرداری نے بار بار اپنا وعدہ توڑا۔حکمرانوں کی وعدہ شکنی نے پاکستان کوبند گلی میں پہنچادیا اورعوام کو پرائی دشمنی کی آگ میں جھونک دیاہے۔مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سا لمیت ،جمہوریت کی مضبوطی اورمنتخب پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے کوشاں ہے ۔میثاق جمہوریت کی پاسداری سے پاکستان کے متعدد قومی بحرانوں پرقابوپالیا جائے گا،حکمران ہٹ دھرمی چھوڑدیں۔عوام کوجمہوریت کے ثمرات نہ ملے تو تاریخ حکمرانوں سے اس کاضرور جواب مانگے گی ۔این اے123میں مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے محمد پرویز ملک نے مزید کہاکہ این اے123 کے عوام کیلئے معیاری تعلیمی اور طبی سہولیات کی فراہمی میرا نصب العین ہے۔ این اے123میں عوام کی سوچ سے زیادہ ترقیاتی کام کراﺅں گا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اپنے عوام دوست اقدامات اوراعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پرعوام سے ووٹ مانگے گی اورکامیابی کے بعد عوام کے مسائل حل کرانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔18فروری 2008ءکے عام انتخابات کی طرح ضمنی الیکشن میں بھی عوام شیر کے نشان پر مہر یںلگاکر سیاسی شعبدہ بازوں اورموسمی بٹیروں کومسترد کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے این اے123میں ایک نئے دور کاآغاز ہوگا۔میری کامیابی سے قائد انقلاب میاں نوازشریف کے قومی کاز کوتقویت ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرز کااعتماد ہمارا سرمایہ افتخار ہے ،انہیں مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

 
leftbottom rightbottom