Logo
 
 
Search News

leftop Related news
 
حکومت غیروں سے بھیک مانگنے کی بجائے اپنوں کااعتماد بحال کرے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
سیلاب سے متاثرہ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد اور بحالی کرسکیں تو یہی سیاست ہے اور یہ سیاست عین عبادت ہے: شہبازشریف
لاہور: وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے پاکستان مسلم
حکومت پنجاب صوبے میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد کو مزید 10ہزار خیمے فراہم کرے گی: شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
سیلاب کے بعد قوم کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیرنو کریں گے شہبازشریف
لاہور: وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب
عرب امارات اور پاکستان کے عوام قدیم تاریخی ‘ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں منسلک ہیں شہبازشریف
لاہور: متحدہ عرب امارات کے سفیر علی سیف العوانی نے آج
بابراعوان وزیرقانون ہیں مگر آئین اور قانون کی ابجدتک نہیں جانتے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
مصیبت میں گھرے افراد کی امداد خدمت خلق ہے اور متعلقہ ادارے اس ضمن میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھیں- ا شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے
سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لئے فوری طور پر فنڈز مہیا کرنے کے لئے پیشگی منظوری کی پابندی اٹھا لی گئی ہے: شہبازشریف
اہور: وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے آج راجن پور،
۔12 اکتوبراور....چوہدری برادران تاریخ کے آئینے میں
لاہور: تحریر:ذوالفقارعلی بلتی محترم چوہدری پرویزالہی
جمہوری قوتوں کواعتماد میں لے کرپاکستان کی خارجہ پالیسی طے کی جائے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
عدلیہ کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،جاوید ہاشمی
ملتان: مسلم لیگ ن کے سینئررہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا
وزیر اعلی پنجاب کی میڈیا سے تعاون کیلئےکمیٹی بنانے کی تجویز
لاہور: وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے میڈیا کے ساتھ
انصاف کی سربلندی اور قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ پنپ نہیں سکتا شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
ملک وقوم کو پرجوش نہیں ہوش مندصدرکی ضرورت ہے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے

leftbottom   rightbottom
topleft [2010-02-06]   بھارت بندوق اوربارودسے کشمیرکی تحریک آزادی کونہیں دباسکتا۔ شیخ قیصرمحمود toprightside
 

لاہور ۔ پاکستا ن مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ بھارت بندوق اوربارودسے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کونہیں دباسکتا۔پاکستان اورجاپان سمیت دنیا بھر میں پاکستانیوں اورکشمیریوںنے 5فروری کے دن یوم یکجہتی کشمیر مناکر بھارت کیخلاف اپنا فیصلہ دے دیا ،اقوام متحدہ میں پاس ہونیوالی قراردادوں پربھارت کاعمل نہ کرنا پوری دنیاکیلئے ایک چیلنج ہے ۔بھارت جس قدر دبائے گامظلوم کشمیریوں کی آواز اُس قدر ابھرے گی،یہ نظام قدرت ہے ۔کشمیربھارت کااٹوٹ انگ نہیں پاکستان کی شہ رگ ہے ۔بھارت کوپاکستان کے دریاﺅ ں کاپانی بندکرنے کی بھارت قیمت چکاناپڑے گی ،اس حوالے سے امریکہ اوربرطانیہ سمیت مقتدر قوتوں کی خاموشی تشویشناک ہے۔اپنے ایک بیان میں شیخ قیصر محمود نے مزید کہا کہ کشمیر کی وادی ہمارے نزدیک جنت کی مانند اورہم جنت پرکافروں کاقبضہ برداشت نہیں کرسکتے ۔بھارت کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنا بند کردے اورمقبوضہ کشمیر سے باہر نکل جائے ۔انہوں نے کہاکہ بار بار مذاکرات سے فرار بھارت کی ہٹ دھرمی اورغیرسنجیدگی کازندہ ثبوت ہے ۔ریاستی ہتھکنڈوںاورانسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں بھارت نے سب کو پیچھے چھوڑدیا ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت کی سرکار سے لاکھوں بیگناہ کشمیریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کاحساب لے ۔بھارت میں کشمیریوں کی نسل کشی پرانسانی حقوق کے علمبردار مغرب کی مسلسل خاموشی شرمناک ہے ۔انہوں نے کہاکہ کیا مغرب کے نزدیک مسلمانوں کے انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں ۔اپنے مستقبل کافیصلہ کرناکشمیری عوام کا بنیادی حق جو انہیں ہرصورت ملناچاہئے ۔

 
leftbottom rightbottom