لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-02-07] مسلم لیگ (ن) کی عوام دوستی پر کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔پرویز ملک
لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور این اے123سے پارٹی کے نامزد امیدوار محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی عوام دوستی پر کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔ہمارا ماضی اورحال ملک وقوم کے ساتھ کمٹمنٹ کاآئینہ دار ہے۔اہلیان این اے123 کی محرومیوں کامداواکرنے اورانہیں ان کے حقوق دینے کاوقت آگیا۔عوام کامعیارزندگی اوران کامورال بلندکرنا ہمارا مشن ہے۔ہم عوام کے مسائل کواپنے مسائل سمجھتے ہوئے ان کے حل کیلئے کوشاںہیں ۔میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے خود کوپاکستان کی تعمیروترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے وقف کررکھاہے ۔وہ انتخابی مہم کے دوران مختلف مقامات پرعوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔محمد پرویزملک نے مزید کہا کہ خادم پنجاب میاں شہبازشریف عوام کی امانت میں خیانت کرنے والے عناصر کودیدہ عبرت بنادیں گے ۔مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے سرکاری وسائل کارخ عام آدمی اورپسماندہ آبادیوں کی طرف موڑدیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے این اے 123میں جدیدشہری سہولیات کی فراہمی کابیڑااٹھایا ہے ،عوام" شیر" کے نشان پر مہر لگائیں اور اپنے حقوق کااستحصال کرنے والے سیاسی مداریوں کومسترد کردیں۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے زیادہ اس ملک میں عوام کا کوئی ہمدرد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف عوام کی ویلفیئر کیلئے پنجاب سمیت دوسرے صوبوں میں بھی ترقیاتی منصوبے تعمیرکرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اورایوان صدر سے آئینی اختیارات کی پارلیمنٹ کو واپسی کے حامی این اے123اوراین اے55میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار وںکوووٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کاانتخابی نشان" شیر" استحکام پاکستان کانشان ہے ۔