لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-02-08] نوازشریف نے مجھ سے ووٹرز کی خدمت کرنے کاوعدہ لیا ۔پرویز ملک
لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور این اے123سے پارٹی کے نامزد امیدوار محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ دوسروں کی طرح بلند بانگ دعوے نہیں کرتا،میں ایک پریکٹیکل انسان اورسوشل ورکر ہوں۔ میاں نوازشریف نے نامزدکرتے وقت مجھ سے این اے123 کے عوام کی خدمت اوران کی محرومیاں دورکرنے کاوعدہ لیا ،اللہ تعالیٰ نے چاہاتومیں اپنا وعدہ ضروروفاکروں گا۔میاں نوازشریف کی نصیحت میرے نزدیک حکم کادرجہ رکھتی ہے،ان کی حکم عدولی کاتصور بھی نہیں کرسکتا۔اپنے ووٹرز کی خدمت میں کوئی کسرنہیں چھوڑو ں گا۔مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کااعتماد میراسرمایہ افتخار ہے ۔وہ مختلف مقامات پرعوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔محمد پرویز ملک نے مزید کہا کہ میں ان میں سے نہیں جوکامیاب ہونے کے بعداپنے ووٹرز سے رابطہ نہیں رکھتے،عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہو نااپنا فرض سمجھتاہوں ۔ اہلیان این اے123کودرپیش مسائل میرے علم میں ہیں ،میںان کے فوری حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں اورتوانائیاں بروئے کار لاﺅں گا۔انہوں نے کہا کہ ووٹرز مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کے اعتراف میں مجھے ووٹ دیں گے ۔ تعمیروترقی اورخوشحالی اب این اے123کے عوام سے زیادہ دور نہیں ہے ۔عوام کووہ سب کچھ دلاﺅں گاجوان کا بنیادی حق ہے اوربدقسمتی سے انہیں آج تک نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ این اے123سے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی مسائل سے نجات کاراستہ ہے ۔میں کامیابی کے بعد وفاقی اورپنجاب حکومت سے این اے123میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے خصوصی فنڈز کی درخواست کروں گا۔