Logo
 
 
Search News

leftop Related news
 
حکومت غیروں سے بھیک مانگنے کی بجائے اپنوں کااعتماد بحال کرے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
سیلاب سے متاثرہ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد اور بحالی کرسکیں تو یہی سیاست ہے اور یہ سیاست عین عبادت ہے: شہبازشریف
لاہور: وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے پاکستان مسلم
حکومت پنجاب صوبے میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد کو مزید 10ہزار خیمے فراہم کرے گی: شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
سیلاب کے بعد قوم کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیرنو کریں گے شہبازشریف
لاہور: وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب
عرب امارات اور پاکستان کے عوام قدیم تاریخی ‘ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں منسلک ہیں شہبازشریف
لاہور: متحدہ عرب امارات کے سفیر علی سیف العوانی نے آج
بابراعوان وزیرقانون ہیں مگر آئین اور قانون کی ابجدتک نہیں جانتے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
مصیبت میں گھرے افراد کی امداد خدمت خلق ہے اور متعلقہ ادارے اس ضمن میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھیں- ا شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے
سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لئے فوری طور پر فنڈز مہیا کرنے کے لئے پیشگی منظوری کی پابندی اٹھا لی گئی ہے: شہبازشریف
اہور: وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے آج راجن پور،
۔12 اکتوبراور....چوہدری برادران تاریخ کے آئینے میں
لاہور: تحریر:ذوالفقارعلی بلتی محترم چوہدری پرویزالہی
جمہوری قوتوں کواعتماد میں لے کرپاکستان کی خارجہ پالیسی طے کی جائے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
عدلیہ کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،جاوید ہاشمی
ملتان: مسلم لیگ ن کے سینئررہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا
وزیر اعلی پنجاب کی میڈیا سے تعاون کیلئےکمیٹی بنانے کی تجویز
لاہور: وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے میڈیا کے ساتھ
انصاف کی سربلندی اور قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ پنپ نہیں سکتا شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
ملک وقوم کو پرجوش نہیں ہوش مندصدرکی ضرورت ہے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے

leftbottom   rightbottom
topleft [2010-02-09]   پاکستان مسلم لیگ(ن) جاپان نے تنظیم سازی کے سلسلے میں جاپان کے سائتاما پریفیکچر میںعہدیداران کا اعلان کر دیا toprightside
 

 شیخ قیصر محمود نے ملک ریاض جیلانی کو صدر اور شیخ محمد تنویر کو سینئیر نائب صدر نامزد کردیا
 ۷فروری بروز اتوار شام سات بجے جاپا ن کے سائتاماپریفیکچر کے یاشیو شہر کے الکرم ریسٹورینٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) جاپان کی تنظیم سازی کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے صدر شیخ قیصر محمود کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مرکزی سینئیر نائب صدر ملک نور محمد اعوان نے تمام مرکزی اور مجلس عاملہ کے ارکان اور مسلم لیگی رہنما ﺅں کے ساتھ شمولیت کی۔ شیخ قیصر محمود کی قیادت میں تمام مرکزی اور مجلس عاملہ کے ارکان کو سائتاماپریفیکچرسے پاکستان مسلم لیگ(ن) جاپان کے ملک ریاض جیلانی نے اپنے ساتھیوںشیخ محمد تنویر،چوہدری ارشاد،میاں رضوان ندیم،نثار جتالہ اور دوسرے ساتھیوں کے ساتھ خوش آمدید کہا۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز شمس علی بٹ رکن مجلس عاملہ جوکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دے رہے تھے نے تلاوت قرآن پاک کے لیے مرکزی رہنماءحافظ مہرشمس کو عوت دے کر کیا۔تلاوت قرآن پاک کے بعد جاوید نیازی نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبول ﷺ بیان کی۔ جس کے بعد حافظ مہر شمس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میڈیا ایڈوائزر شیخ فیاض حسین کے ماموں جان اور کاناگاوا پریفیکچر کے مسلم لیگی رہنماءعامر کے بھائی اور سائتاماپریفیکچر کے واجد علی اعوان کے کزن جو کہ پچھلے دنوں وفات پا گئے تھے کے لیے دعائے مغفرت کی۔دعاکے بعد چوہدری ارشاد نے سب دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مختصر خطاب کیا۔ اس کے بعد پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمان منصور الہی جو کہ دن اخبار اور ٹی وی چینل کے چیف ڈائریکٹرہیں اور یہاں جاپان میں کافی عرصہ رہ چکے ہیں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آج اس اجتماع کو دیکھ کر یہ محسوس کرتا ہوں کہ جس طرح پاکستان مسلم لیگ (ن)جاپان ۸۹۔۷۹۹۱ میں متحرک تھی آج بھی آپ سب لوگوں کا جوش و خروش ویسے ہی قائم و دائم ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے مرکزی سیکرٹری مالیات میاں جاوید اقبال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو متحد ہو کر جاپان میں اور خاص طور پر پاکستان میں اپنے قائد میاں محمد نوازشریف اور میاں محمد شہباز شریف کی طاقت بنناہے۔میاں جاوید اقبا ل نے مزید کہا کہ آج اللہ کے فضل سے ہر پاکستانی میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کو چاہتاہے اور مسلم لیگی ہونے کا دعوہ کرتا ہے ۔یہ ہم سب کے لیے بڑی ہی خوشی کی بات ہے لیکن ہمیں ان لوگوں سے احتیا ط کی ضرورت ہے جو صرف اپنے مفاد کے لیے وقت کے ساتھ اپنی وفاداریاں بدل لیتے ہیں۔گنما پریفیکچر کے صدر منظم اظہر حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج وقت کا تقاضاہے کہ ہمیں پاکستان کی بہتری کے لیے اور اپنے بچوں کو مستقبل میں ایک اچھا اور ترقی یافتہ پاکستان دینے کے لیے مل کر کوشش کرنا ہوگی ۔ملک نور محمد اعوان مرکزی سینئیرنائب صدر نے اپنے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) جاپان کی ۷۹۹۱ سے لے کر اب تک کی کاوشوں کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا اوران تمام مسلم لیگی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا جو مشکل وقت میں بھی پارٹی کے لیے قربانیاں دیتے رہے اور ڈکٹیٹر مشرف کے ظلم اور ذیادتیوں کو بڑے حوصلے سے برداشت کرتے رہے۔ملک نور محمد اعوان نے مزید کہا کہ اصل میں یہی لوگ ہیں جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں آج اللہ تعالی کے فضل سے ان کی قربانیوں کا پھل ملنے کا وقت آ گیاہے ۔آخر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے صدر شیخ قیصر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس اجتماع کو دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کہ جاپان کے اس صوبے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور میاں محمد نوازشریف اور میاں محمد شہباز شریف سے پیار کرنے والے پاکستانی کس قدر جوش و جذبہ رکھتے ہیں۔شیخ قیصر محمود نے کہا کہ اسی جوش اور جذبے سے ہم نے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی طاقت بن کر اپنے پاکستان کو ان مشکلات سے نکالناہے جن مشکلات کا آج ہمارے پاکستان کو سامناہے۔شیخ قیصر محمود نے ملک ریاض جیلانی،شیخ تنویر اور دوسرے دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجتماع دیکھ کر آپ سب کا جوش و جذبہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سے پیار کا اظہار کرتاہے۔اس کے بعد شیخ قیصر محمود نے سائتاماپریفیکچر کی باڈی کا اعلان کیا جس کی تفصیل اس طرح ہے۔
۱۔صدر۔ملک ریاض جیلانی ۲۔سینئیرنائب صدر شیخ محمد تنویر ۳۔ نائب صدر چوہدری ارشاد ۴۔ نائب صدر میاں رضوان ندیم ۵۔ نائب صدر نثار جتالہ ۶۔ جنرل سیکرٹری واجد علی اعوان ۷۔سیکرٹری مالیات ملک سلیم احمد ۸۔ انفارمیشن سیکرٹری معوض ٹیپو ۹۔ جوائنٹ سیکرٹری اویس انصاری
 اس کے بعدتمام عہدیداران سے حلف لیاگیا۔حلف لینے کے بعد سائتاما پریفیکچر کے صدر ملک ریاض جیلانی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے صدر شیخ قیصر محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو اس با ت کا یقین دلایا کہ وہ اپنی تمام کابینہ کے ساتھ پارٹی کے لیے دن رات محنت کریں گے اور مسلم لیگ (ن) سائتاما پریفیکچر میں مزید فعال اور مظبوط کرنے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔آخر میں تمام مہمانوں کو پر تکلف کھانا پیش کیا گیا۔

 
leftbottom rightbottom