لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-02-17] حکمران یادرکھیں ریلیاں نکالنے سے آئینی بحران ختم نہیں ہوگا۔ ملک افضل کھوکھر
لاہور ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی وممبر قومی اسمبلی ملک محمدافضل کھوکھر نے کہا ہے کہ حکمران یادرکھیں ریلیاں نکالنے سے آئینی بحران ختم نہیں ہوگا۔ حکمران عدالت کے فیصلے کی پاسداری کویقینی بنائیں ورنہ عوام انہیں بھی فوجی آمر پرویز مشرف کی طرح مستعفی ہونے پرمجبورکردیں گے۔ارباب اقتدار کے اشتعال انگیز بیانات اورماورائے آئین اقدامات نے ان کی بدنیتی کابھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔ حکمران قومی اداروںکویرغمال بنانے اوراپوزیشن کی آوازدبانے کا خیال اپنے دل سے نکال دیں۔جوہرٹاﺅن میںایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد افضل کھوکھر نے مزید کہاکہ بدقسمتی سے ایوان صدر کے نادان دوست اورنااہل مشیرجلتی پرتیل ڈال رہے ہیں۔حق وباطل کے درمیان اس معرکے میں چاروں صوبوں کے عوام آزادعدلیہ کاساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور قومی اداروں کے درمیان توازن کی ضامن ہے ۔جس وقت تک این آراوزدگان کا احتساب اورسترہویں ترمیم کاصفایانہ کیا گیا اس وقت تک ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام کاسورج طلوع نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قومی مفاہمت کے فروغ کیلئے بار بار صبروتحمل کامظاہرہ کیا لیکن حکمران پھر بھی اپنی روش تبدیل کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔دوسروں کے پتلے جلانے والے اپنے انجام بد سے غافل ہیں۔