لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-02-19] آئین کے منافی ہراقدام اورسیاست کی مخالفت کریں گے، شہباز شریف
پاکستان: اسلام آباد (پیرانیوز):- وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن جمہوری اقدار کی پاسداری اور اداروں کے استحکام کی سیاست کررہی ہے اور آئین اور اصولوں کے منافی ہراقدام اورسیاست کی مخالفت کرے گی . وہ اسلام آباد میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پارٹی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ وزیراعلی نے کہاکہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ اورقربانیاں دینے والے مخلص کارکنوں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکن وفا داریاں تبدیل کرکے مفاد پرستی کی سیاست کرنے والوں کو بے نقاب کریں۔ شہبازشریف نے رارولپنڈی کے عوام کی بہبود اورترقی کیلئے ارکان اسمبلی اورپارٹی کارکنوں کی تجاویز کو سراہا۔