لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-02-23] پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے سینیئر نائب صدر ملک نور محمداعوان اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہراسکا کیوسائے ہسپتال میں داخل
پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے مرکزی سینیئر نائب صدر ملک نور محمد اعوان کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہراسکا کیوسائے ہسپتال میںلے جایا گیا جہاں پر ان کو طبیعت ذیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ایمرجینسی داخل کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ۰۲ فروری بروز ہفتہ پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے مرکزی سینیئر نائب صدر ملک نور محمد اعوان اچانک طبیعت خراب ہونے پر جب ان کو ہسپتال لے جایا گیا تو ایمرجینسی ان کا آپریشن کرنا پڑا۔چار گھنٹے کے مسلسل کامیاب آپریشن کے بعد ان کو واپس ان کے کمرے میں لایا گیا ۔ملک نور محمد اعوان کے بارے میں اطلاع ملتے ہی پاکستان مسلم لیگ ن کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے صدر شیخ قیصر محمود اپنے ساتھیوں مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شمس علی بٹ،مرکزی نائب صدر قدیر احمد مغل ،مرکزی سیکرٹری مالیات میا ں جاویداقبال اور مجلس عاملہ کے رکن خواجہ عمران کے ساتھ جاپان کے صوبے کھاناگاوا کے شہر ہراسکا کے کیوسائی ہسپتال پہنچے ۔ ہسپتال پہنچنے پر ملک نور محمد اعوان کے بھائی ،کھاناگاوا صوبے کے صدر ملک امانت علی اور دوسرے پارٹی عہدیداران اور دوستوں کی کثیر تعداد پریشانی کی حالت میں ملک نور محمد اعوان کی صحت اور زندگی کے لیے دعائیں کر رہی تھی ۔اللہ تعالیٰ کے رحم و کرم سے آپریشن کامیاب رہااور سب دوستوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ملک نورمحمد اعوان کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔