لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-02-25] شیخ رشید کی ہارسے ایوان صدر کی شکست ہوئی ہے ۔ جعفر اقبال
لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااورسابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی چودھری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی ہارسے ایوان صدر کی شکست ہوئی ہے۔ایوان صدرسمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے حمایت بھی شیخ رشید کے کسی کام نہ آئی اوروہ مفاد پرست سیاستدانوں کیلئے نشان عبرت بن گئے ۔مقتدرقوتوں کومسلم لیگ ن کی مقبولیت بارے اپنے سوال کاجواب مل گیا ۔آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)چاروں صوبوں سے ایک بڑی پارلیمانی طاقت بن کرابھرے گی ۔اپنے ایک بیان میں چودھری جعفر اقبال نے مزید کہا کہ اگر بدترین شکست کے بعد بھی شیخ رشید نے غرورسے توبہ نہ کی تو ان کی سیاست دفن اورعوامی لیگ ختم ہوجائے گی ۔عوام نے آمریت کی باقیات کومسترد کردیا ،شکیل اعوان کی جیت جمہوریت اورضمیر کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابیوں کاسلسلہ جاری رہے گا ،اللہ تعالیٰ نے چاہاتواین اے123کے عوام بھی مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیں گے۔میثاق جمہوریت سے انحراف کے نتیجہ میں پیپلزپارٹی کاگراف دن بدن نیچے آتاجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ" معاہد ے اوروعدے قرآن وحدیث نہیں ہوتے "یہ بیان دے کراسلامی تعلیمات کامذاق اڑانے والے خود مذاق بن چکے ہیں۔پاکستان میں بیرونی مداخلت کاراستہ بند کرنے کیلئے عوام میاں نوازشریف اورمسلم لیگ (ن) کاساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے دور اقتدار میں پاکستان کوکسی قسم کے دباﺅکاسامنا نہیں تھا ،صدرزرداری بیرونی دباﺅکاسامنا کرنے سے قاصر ہیں۔