لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-03-05] عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کاہر احسان فراموش کردیا۔ شیخ قیصرمحمود
لاہور۔ پاکستا ن مسلم لیگ ن اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ عمران خان نے مسلم لیگ ن کاہر احسان فراموش کردیا۔اگرمسلم لیگ ن 2002ءکے عام انتخابات میں مددنہ کرتی توعمران خان کاپارلیمنٹ میں جانے کاخواب کسی صورت شرمندہ تعبیر نہ ہوتا۔عمران خان کوسیاست میں آئے کافی برس ہوگئے لیکن ابھی انہیں سیاسی تربیت کی اشد ضرورت ہے۔وہ آج پرویزمشرف کوتنقیدکانشانہ بناتے ہیں لیکن انہوں نے12اکتوبر99ءکی فوجی بغاوت پرمسلسل کئی روزتک جشن منایاتھا۔عمرا ن خان سیاست کوبھی کرکٹ کی طرح ایک کھیل سمجھتے ہیں ،کرکٹ میں سفارش چل جاتی ہے لیکن سیاست میں صرف کارکردگی کی بنیاد پرمقام اوراحترام ملتا ہے۔اپنے ایک بیان میں شیخ قیصرمحمود نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کے امیدوارمیاں حامدمعراج کے والد میاں معراج الدین مرحوم کوبجلی چوری ثابت ہونے پروزارت سے مستعفی ہوناپڑا تھااورپھروہ قاف لیگ میں چلے گئے تھے جہاں انہیں خوشی خوشی قبول کرلیاگیاتھا۔ حامد معراج جواین اے123سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں،انہیں کچھ ماہ قبل کرپشن کے الزام میں انجمن حمایت اسلام سے فارغ کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ این اے123میں اپنے امیدوار کے حق میں تقاریر کرنے اوردوسروں کوجمہوریت کادرس دینے والے عمران خان ماضی میں فوجی آمر کے ساتھ والی کرسی پربیٹھ کر ریفرنڈم میں ان کیلئے ووٹ مانگا کرتے تھے۔شوکت خانم کینسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے میاں نوازشریف کے احکامات پر اراضی فراہم کی گئی اورپاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں سے عوام نے عطیات دیے لیکن پھربھی عمران خان اس پرسیاست چمکانے سے بازنہیں آتے ۔