لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-03-05] پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے قائد و صدر شیخ قیصر محمود کی طرف سے نسیم حمید کو ایک لاکھ روپے کا اعزازی چیک
ساﺅتھ ایشین گیمز میں ۰۰۱ میڑ کی ریس میں گولڈ میڈل حاصل کرکے تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی نسیم حمیدکوان کی شاندار کامیابی پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے قائد و صدر نے ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیاتھا ۔آج کراچی ائیرپورٹ پہنچے سردار احمد خان،محمد آصف خان اور شہزادہ خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔جب شیخ قیصر محمود جاپان سے کراچی پہنچے تو نسیم حمید پاکستان کے وزیرِاعظم کی دعوت پر اچانک اسلام آباد گئیں ہوئی تھیں جس کی وجہ سے نسیم حمید کی والدہ اور اس کی بہن نے چیک وصول کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ قیصر محمود نے کہا کہ آج پاکستانی عوام کو ہر روز کسی بُری خبر کا سامنا کرتا پڑتا ہے ایسے حالات میں نسیم حمید نے پاکستان کا نام روشن کرکے پوری قوم کو ایک بہت بڑی خوشی سے سر شار کیا ہے۔انہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیاہے۔اس تقریب میں شیخ قیصر محمود کے ساتھ جاپان سے مسلم لیگی ساتھی جن میں امجد علی تبّسم،سردار احمد خاں اور کراچی سے دوست بھی شامل تھے۔ جاپان میں روزنامہ جنگ اور اخبارِجہاں کے نمائندے عرفان صدیقی جو اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔