Logo
 
 
Search News

leftop Related news
 
حکومت غیروں سے بھیک مانگنے کی بجائے اپنوں کااعتماد بحال کرے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
سیلاب سے متاثرہ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد اور بحالی کرسکیں تو یہی سیاست ہے اور یہ سیاست عین عبادت ہے: شہبازشریف
لاہور: وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے پاکستان مسلم
حکومت پنجاب صوبے میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد کو مزید 10ہزار خیمے فراہم کرے گی: شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
سیلاب کے بعد قوم کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیرنو کریں گے شہبازشریف
لاہور: وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب
عرب امارات اور پاکستان کے عوام قدیم تاریخی ‘ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں منسلک ہیں شہبازشریف
لاہور: متحدہ عرب امارات کے سفیر علی سیف العوانی نے آج
بابراعوان وزیرقانون ہیں مگر آئین اور قانون کی ابجدتک نہیں جانتے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
مصیبت میں گھرے افراد کی امداد خدمت خلق ہے اور متعلقہ ادارے اس ضمن میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھیں- ا شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے
سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لئے فوری طور پر فنڈز مہیا کرنے کے لئے پیشگی منظوری کی پابندی اٹھا لی گئی ہے: شہبازشریف
اہور: وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے آج راجن پور،
۔12 اکتوبراور....چوہدری برادران تاریخ کے آئینے میں
لاہور: تحریر:ذوالفقارعلی بلتی محترم چوہدری پرویزالہی
جمہوری قوتوں کواعتماد میں لے کرپاکستان کی خارجہ پالیسی طے کی جائے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
عدلیہ کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،جاوید ہاشمی
ملتان: مسلم لیگ ن کے سینئررہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا
وزیر اعلی پنجاب کی میڈیا سے تعاون کیلئےکمیٹی بنانے کی تجویز
لاہور: وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے میڈیا کے ساتھ
انصاف کی سربلندی اور قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ پنپ نہیں سکتا شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
ملک وقوم کو پرجوش نہیں ہوش مندصدرکی ضرورت ہے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے

leftbottom   rightbottom
topleft [2010-03-09]   جو سیاستدان آئین کی پاسداری اور عوام کی خدمت نہیں کرسکتے وہ گھر بیٹھ جائیں۔حمزہ شہباز toprightside
 

جو سیاستدان آئین کی پاسداری اور عوام کی خدمت نہیں کرسکتے وہ گھر بیٹھ جائیں۔حمزہ شہباز
جس نے اپنے منصب سے انصاف نہ کیا عوام اسے سیاست بدرکردیں گے۔سعد رفیق
ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہوتے ہیں ، خیانت نہیں ہونے دوں گا۔پرویزملک
 
 لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماﺅں میاں حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق اوراین اے 123سے نامزد امیدوار محمد پرویزملک نے کہا ہے کہ جو حکمران یا سیاستدان آئین کی پاسداری اور عوام کی خدمت نہیں کرسکتے وہ گھر چلے جائیں۔نوزائیدہ جمہوریت اورپاکستان کی کمزور معیشت ان کابوجھ مزیدبرداشت نہیں کرسکتی۔عوام نے جن وعدوں اوربلند بانگ دعوﺅں کی بنیاد پرپیپلزپارٹی کووفاق میں حکومت بنانے کامینڈیٹ دیا تھااگر وہ پورے نہ ہوئے تووہ اٹھ کھڑے ہوں گے۔جونڈرلوگ وردی والے سے نہیں ڈرے وہ سوٹ ٹائی والے سے بھی خوفزدہ نہیں ہوںگے۔اب سیاست میں صرف اس کوپذیرائی ملے گی جوعوام کی محرومیاں دوراوران کے ساتھ انصاف کرے گا۔عوام کو زندگی کی بنیادی ضرویارت اورسہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیںمسائل کی تیزدھوپ سے بچانااصل سیاست ہے۔ مسلم لیگ (ن) اورعوام ایک دوسرے کے ساتھ خلوص اور اعتماد کی ڈور سے بندھے ہیں،یہ تعلق ہماری طاقت ہے۔ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سردارایازصادق ،میاں مرغوب احمد ،شکیل اعوان،میاں نویدانجم،وسیم قادر،محسن لطیف ،راحیلہ خادم حسین باﺅاختراوردوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔
 میاں حمزہ شہبازنے مزید کہا کہ حکمران اپنے کندھوں پر سترہویں ترمیم کا بوجھ اٹھاکرزیادہ دور تک نہیں چل سکتے ۔سترہویں ترمیم کاجراثیم نوزائیدہ جمہوریت کیلئے کینسر کی طرح مہلک ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے سترہویں ترمیم کی صورت میں فوجی آمر کی باقیات کواپنے سینے سے لگارکھا ہے ۔اگرحکمران آئینی مدت پوری کرناچاہتے ہیں توانہیں صدق دل سے میثاق جمہوریت کی پاسداری کرناہوگی ۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اوران کے سپاہی حکمرانوں کومیثاق جمہوریت اوراپنے وعدوں سے راہ فراراختیار نہیں کرنے دیں گے۔
 خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ جس نے اپنے منصب سے انصاف اور اختیارات ہوتے ہوئے بھی ملک وقوم کوڈیلیور نہ کیا عوام اسے سیاست بدرکردیں گے۔صدرزرداری آئینی بحران ختم ہونے تک پارلیمنٹ میں آنے کی زحمت نہیں کریں،اب ان کے پاس مزید بہانے بازی کی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو آئین وقانون کاپابندکرنے ،جمہوریت پرعوام کااعتماد برقراررکھنے اورپاکستان کااقتداراعلیٰ بچانے کیلئے دائیں بازوسے تعلق رکھنے والی جمہوری قوتوں کے درمیان اتحاد ناگزیرہوگیا ہے۔
 پرویز ملک نے مزیدکہا کہ ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہوتے ہیں ، خیانت نہیں ہونے دوں گا۔کل ٹیلی ویژن کی آوازاورٹیلیفون کی گھنٹی بند ہوجائے گی۔این اے123کے عوام تبدیلی اورتعمیر وترقی کیلئے شیر پرمہریں لگائیں اورلال مسجد میں خون کی ہولی کھیلنے والی قاف لیگ کے بغل بچہ حافظ سلمان بٹ کے ساتھ ساتھ حمایت اسلام میں مالی غبن کرنے والے کومسترد کردیں۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی قومی خدمات کوفراموش نہیں کیا جاسکتا،عوام ہمارے کردارکی بنیاد پرہمیں ووٹ دیں گے۔

 
leftbottom rightbottom