Logo
 
 
Search News

leftop Related news
 
حکومت غیروں سے بھیک مانگنے کی بجائے اپنوں کااعتماد بحال کرے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
سیلاب سے متاثرہ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد اور بحالی کرسکیں تو یہی سیاست ہے اور یہ سیاست عین عبادت ہے: شہبازشریف
لاہور: وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے پاکستان مسلم
حکومت پنجاب صوبے میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد کو مزید 10ہزار خیمے فراہم کرے گی: شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
سیلاب کے بعد قوم کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیرنو کریں گے شہبازشریف
لاہور: وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب
عرب امارات اور پاکستان کے عوام قدیم تاریخی ‘ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں منسلک ہیں شہبازشریف
لاہور: متحدہ عرب امارات کے سفیر علی سیف العوانی نے آج
بابراعوان وزیرقانون ہیں مگر آئین اور قانون کی ابجدتک نہیں جانتے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
مصیبت میں گھرے افراد کی امداد خدمت خلق ہے اور متعلقہ ادارے اس ضمن میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھیں- ا شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے
سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لئے فوری طور پر فنڈز مہیا کرنے کے لئے پیشگی منظوری کی پابندی اٹھا لی گئی ہے: شہبازشریف
اہور: وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے آج راجن پور،
۔12 اکتوبراور....چوہدری برادران تاریخ کے آئینے میں
لاہور: تحریر:ذوالفقارعلی بلتی محترم چوہدری پرویزالہی
جمہوری قوتوں کواعتماد میں لے کرپاکستان کی خارجہ پالیسی طے کی جائے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
عدلیہ کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،جاوید ہاشمی
ملتان: مسلم لیگ ن کے سینئررہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا
وزیر اعلی پنجاب کی میڈیا سے تعاون کیلئےکمیٹی بنانے کی تجویز
لاہور: وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے میڈیا کے ساتھ
انصاف کی سربلندی اور قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ پنپ نہیں سکتا شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
ملک وقوم کو پرجوش نہیں ہوش مندصدرکی ضرورت ہے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے

leftbottom   rightbottom
topleft [2010-03-09]   نوازشریف پرعمران خان کی تنقید چھوٹامنہ بڑی بات کے مصداق ہے ۔ شیخ قیصرمحمود toprightside
 

لاہور ۔ پاکستا ن مسلم لیگ ن اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف پرعمران خان کی بیجا تنقید چھوٹامنہ بڑی بات کے زمرے میں آتی ہے۔فوجی آمر پرویز مشرف کی گود میں بیٹھ کروزارت عظمیٰ کاخواب دیکھنے اور وردی پوش صدارت کے حق میں ریفرنڈم کی انتخابی مہم چلانے والے عمران خان سیاست میں  رن آﺅٹ  ہوجاتے اگر مسلم لیگ ن جذبہ خیرسگالی کے طورپر ان کی مددنہ کرتی۔پاکستان کے باشعور طبقات میں عمران خان کی باتوں کوسنجیدگی سے نہیں لیا جاتا،این اے55کے انتخابات میں تحریک انصاف پرووٹرز کاعدم اعتماد اس بات کازندہ ثبوت ہے۔اپنے ایک بیان میں شیخ قیصرمحمود نے مزید کہا کہ اگر ہم نے عمران خان کوآئینہ دکھایاتووہ سیاست کے میدان سے بھاگ جائیں گے۔آئندہ ہونیوالے عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف کانام ونشان تک مٹ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگرعمران خان میں دم خم ہوتا تووہ این اے55یااین اے123سے خود الیکشن لڑتے ،لیکن انہوں نے اپنے کارکنوں کوقربانی کابکرا بنایا۔عمران خان کسی نہ کسی طرح میڈیا میں ان رہناچاہتے ہیں لیکن انہیں اپنے اس فضول شوق کیلئے قومی قیادت پرانگلیاں اٹھانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تحریک انصاف میں ناکام سیاستدانوں کااتوازبازار لگاکر ملک میں اپنی سوچ کے مطابق کوئی تبدیلی نہیں لاسکتے۔ تحریک انصاف کاڈاﺅن فال عمران خان کے ون مین شواورآمرانہ اندازسیاست کانتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں مشاورت کاکوئی تصورنہیں ،عمران خان اورپرویز مشرف کی سوچ اوران کے رویوں میں کوئی فرق نہیںہے۔

 
leftbottom rightbottom