Logo
 
 
Search News

leftop Related news
 
شیخ قیصر محمود کا ہانیدہ ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
۶اپرل بروزمنگل جاپان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے ہانیدہ
جاپان کے صوبے فوکوشیما کے شہر ایواکی میں پاکستان مسلم لیگ ن جاپان فوکوشیما کے صدر راجہ صابرکے نئے ریسٹورینٹ نیو راج محل ریسٹورینٹ کا افتتاح
جاپان گُنماکین: پاکستان مسلم لیگ ن جاپان فُکوشیما صوبے
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے صدر شیخ قیصر محمود ایک دِن کے لیے دُبئی پہنچ گئے
جاپان گُنماکین: پاکستان مسلم لیگ ن کے بین الاقوامی
مہر جہانگیر احمد کی طرف سے ہن آٹسگی میں اپنے ریسٹورینٹ پرشیخ قیصر محمود سیکرٹری جنرل بین الاقوامی امور پاکستان مسلم لیگ(ن) ،صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)جاپان اور سینئیرنائب صدر ملک نورمحمد اعوان کے اعزاز میں ظہرانہ
جاپان کے صوبے کھاناگاوا کے شہر ہن آٹسگی میں قائم
پاکستان مسلم لیگ(ن) جاپان نے تنظیم سازی کے سلسلے میں جاپان کے سائتاما پریفیکچر میںعہدیداران کا اعلان کر دیا
شیخ قیصر محمود نے ملک ریاض جیلانی کو صدر اور شیخ محمد
شیخ قیصر محمود کا ٹوکیو ہانیدہ ائرپورٹ پر شاندار استقبال
۵۲ جنوری بروز پیر جاپان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے
پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کی طرف سے عیدا لاضحی کے موقع پر شاندار عید ملن پارٹی
این آر او منطرعام پر آنے کے بعد پوری دنیا پر یہ ثابت
پاکستان مسلم لیگ ن نیگاتا کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہِ عام مُنعقد ہوا
قائد جمہوریت میاں نواز شریف نے جلاوطنی کی صورت میں
پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے زیر اہتمام یوم دفاع جمہوریت
پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے زیر اہتمام یوم دفاع
Law Minister Punjab Rana Sana Ullah at London
London: Law Minister Punjab Rana Sana Ullah with Raja Arif, Malik Riaz, Mian Masroor and Imram
King Abdullah receives Nawaz Sharif
Makkah, September 13, 2009: The Custodian of the Two Holy Mosques King Abdullah bin Abdulaziz Al
PML N Quaid Mian Nawaz Sharif at Independence Day Celebration arranged by PML N International at Dubai
PML N Quaid Mian Nawaz Sharif at a gathering of PML N International at Dubai
PML N International receive Mian Nawaz Sharif at Independence Day Celebration at Dubai
PML N International receive Mian Nawaz Sharif at a gathering at Dubai
A group photo of PML-N Leader Raja Arif, Malik Riaz and MP Mr. Sharma with Home Secretary of London Elen Jonson after a meeting
A group photo of PML-N Leader Raja Arif, Malik Riaz and MP Mr. Sharma with Home Secretary of London
لانگ مارچ کی تصاویر
لانگ مارچ کی تصاویر

leftbottom   rightbottom
topleft [2009-12-11]   گنماکین میںتنظیم سازی کے سلسلے میں سینئیرنائب صدر ملک نور محمداعوان کی صدارت میں اہم اجلاس toprightside
 

آج مورخہ ۱۱ دسمبر بروز جمعہ پاکستان مسلم لیگ(ن) جاپان کے سینئیر نائب صدر ملک نور محمداعوان کی صدارت میں تنظیم سازی کے سلسلے میں دوسرا اہم اجلاس ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری مالیات میاں جاویداقبال رکن سی ڈبلیو سی ،چوہدری نفیس احمد رکن مجلس عاملہ ،شمس علی بٹ رکن مجلس عاملہ،چوہدری عنصررکن مجلس عاملہ،سید قمراحمد رکن مجلس عاملہ اور مسلم لیگی رہنما قدیر احمد مغل،وسیم کمبو کاناگاواکین ،میڈیا ایڈوائزر شیخ فیاض حسین اور مسلم لیگی کارکنان نے شرکت کی۔آج کے اجلاس میںجاپان کے قائدوصدر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے سینئیر نائب صدر ملک نور محمد اعوان نے گنماکین کی کابینہ کو مکمل کرتے ہوئے تمام عہدیداران کا اعلان کیا۔ شمس علی بٹ رکن مجلس عاملہ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیتے ہوئے تلاوت قرآن پاک کے لیے سید قمر احمد رکن مجلس عاملہ کو دعوت دیتے ہوئے اجلاس کا باقائدہ آغاز کیا۔جس کے بعد سینیئر نائب صدر ملک نور احمدکی اجازت سے شمس علی بٹ نے کابینہ کے تمام عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا۔جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) جاپان کے سینیئرنائب صدر ملک نورمحمد اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سب سے پہلے میزبان میاں جاویداقبال مرکزی سیکرٹری مالیات رکن سی ڈبلیو سی اور تمام موجود دوستوں کا شکریہ ادا کیا کہ سب دوست آج بارش اور سردی کے باوجود اپنا قیمتی وقت نکال کر تشریف لائے۔ملک نور محمد اعوان نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ۷۹۹۱ سے جاپا ن کے قائدوصدر شیخ قیصرمحمود کی سربراہی میں ورکر کی حیثیت سے مسلم لیگ(ن) جاپان کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیںاور بڑے جذبے کے ساتھ عہدوں کے لالچ سے ہٹ کر مسلم لیگ(ن)اور قائد جاپان کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔اصل چیز تو پارٹی اور پارٹی قائد سے محبت اور پارٹی کے آئین اور قانون کی پاسداری ہوتی ہے اور ہر ورکر کاکام اورمحنت اور وفاداری اس کو بلندیوں تک لے کر جاتی ہے۔ملک نور محمد اعوان نے مزید کہا کہ عہدہ انسان کے پاس پارٹی کی طرف سے بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے جو کہ ہر عہدیدار کو بڑی ایمانداری اور خلوص کے ساتھ ادا کرنی چاہیے۔میری خواہش ہے کہ جن دوستوں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں وہ ان ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دیں گے اور ناصرف گنماکین کے اندر بلکہ پورے جاپان میں اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی بقاءو سلامتی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) جاپان کو مزید فعال کرنے میںایک مثال قائم کریں گے۔ ملک نور محمد اعوان نے قرض اتارو ملک سنوارو، لانگ مارچ اور سوات ریلیف فنڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)جاپان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بڑے جذباتی انداز میں کہا کہ جب بھی میری ہم سب کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوتی ہے وہ ہمیشہ بڑے پیار سے پوچھتے ہیں کہ ملک صاحب میرے جاپان کے ساتھیوں کا کیاحال ہے ،سب کیسے ہیں ان کے اس انداز میں پوچھنے سے میرا سینہ چوڑا ہوجاتاہے کہ میاں محمد نواز شریف کو ہم جاپان والوں سے کتنا پیار ہے۔تو میرے بھائیو یہ سب آپ سب دوستوں کی ہمارے جاپان کے قائد شیخ قیصر محمود کی سربراہی میں پارٹی اور ملک کے لیے محنت اور پیار کی بدولت ہے کہ میاں محمد نواز شریف ہم سب کو اس انداز میں یاد کرتے ہیں۔ملک نور محمد اعوان کے جذبات کو دیکھتے ہوئے گنماکین کی تمام کابینہ کے عہدیداران نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ ہمیشہ جاپان کے قائد شیخ قیصر محمود کی قیادت میں دن رات محنت کرتے ہوئے گنماکین میں مسلم لیگ (ن) کو مزید فعال اور مظبوط بنائیں گے اور شیخ قیصر محمود کی طاقت بنیں گے۔ملک نور محمد اعوان کے خطاب کے بعد ٹیلی فون پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے قائدو صد ر شیخ قیصر محمودکو اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیاجس پر شیخ قیصر محمود نے مختصر ٹیلیفونک خطاب کیا۔انہوں نے گنماکین کی کابینہ کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور خوشی کا اظہار کیا کہ جاپان کے ہر صوبے میں میاں محمد نواز شریف سے پیار کرنے والے موجود ہیں۔اور آج پورا پاکستان یہ سمجھتا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہے جو پاکستان کو ان مشکلات سے نکال سکتاہے اور ہم سب کو میاں محمد نواز شریف کی طاقت بنناہے ۔اور ہم سب دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی میاں محمد نواز شریف کو اتنی ہمت اور طاقت نصیب کر ے کہ وہ ناصرف پاکستان بلکہ عالم اسلام اس وقت جن مشکلات سے دوچار ہے اس سے نجات دلاسکے۔اور ہم سب بھی خوشحال پاکستان میں اپنی ذندگی فخر کے ساتھ گزار سکیں۔ گنماکین کے جنرل سیکرٹری امجد خان نیازی نے دعائے خیر کی۔ آخر میں میاں جاویداقبال مرکزی سیکرٹری مالیات رکن سی ڈبلیو سی جو کہ آج کے میزبان بھی تھے نے تما م عہدیداران کو مبارک باد دی اور سب دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا کہ وہ سردی اور بارش کے باوجود دور دور سے تشریف لائے ۔ میاں جاویداقبال نے اجلاس کے اختتام پر گنماکین کی کابینہ اور سب دوستوں کے اعزاز میں شاندار عشائیہ دیا۔ عشائیے کے بعد گنماکین کے نائب صدر دستگیر خان کی دعوت پر ملک نور محمد اعوان اپنے ساتھیوں میاں جاویداقبال،چوہدری نفیس احمد،شمس علی بٹ،قدیر احمد مغل،چوہدری عنصر،وسیم احمدکمبو،سید قمر احمد اور دوسرے ساتھیوں کے ساتھ ان کے دفتر گئے جہاں انہوں نے چائے اور مٹھائی سے سب دوستوں کی تواضع کی۔       
 گنماکین کے عہدیداران کی تفصیل  

 ۱۔ صدر منظم اظہر حسین

۲۔ سینئیر نائب صدر غلام مرتضی چیمہ

۳۔نائب صدر دستگیر خان

 ۴۔نائب صدر نوازش علی سلہری
۵۔ نائب صدر میاں محمد نوید

۶۔جنرل سیکرٹری امجدخاں

۷۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حسن زیب

۸۔انفارمیشن سیکرٹری فرزند علی شاہ

۹۔ سیکرٹری مالیات ملک اعجاز

۰۱۔پراپیگنڈہ سیکرٹری ملک امتیاز

۱۱۔جوائنٹ سیکرٹری ندیم عباس

۲۱۔جوائنٹ سیکرٹری محمد طاہر

۳۱۔جوائنٹ سیکرٹری حاجی عظیم

 
leftbottom rightbottom